Live Updates

حکومت پچھلے برس کی طرح رواں برس بھی معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی: رہنما تحریک انصاف اسد عمر

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 21:44

حکومت پچھلے برس کی طرح رواں برس بھی معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی: ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت پچھلے برس کی طرح رواں برس بھی معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اقتصادی جائزہ سروے رپورٹ جاری کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے حکومت کی کارگردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اپنی ہر نااہلی کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دیتے ہیں، وہ حکومت کی اس برس کی کاگردگی بھی بتا دیں جس برس دھرنا نہیں ہوا تھا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت پچھلے برس کی طرح رواں برس بھی معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے۔ 2 سال سے ہماری برآمدات میں کمی آرہی ہے، حکومت کے اپنے اعداد شمار کے مطابق بجلی کی رسد میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جی ڈی پی کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جاسکا جو صاف ظاہر کرتا ہے کہ حکومت میں کوئی وژن کوئی اہلیت نظر نہیں آتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات