پیپلزپارٹی کی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنے میں کوشاں ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی کی تمام اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس میں تبدیل کرکے ان پر سی سی ٹی وی کیمرے اور وائی فائی سسٹم بھی متعارف کرایا جارہا ہے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا آج جو تحفہ دے رہے ہیں جلد ہی ایسے تحفے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کو بھی دئیے جائیں گے، افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت
جمعرات 4 جون 2015 22:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو موجودہ سندھ حکومت کی جانب سے مزید میگا پروجیکٹ جلد دئیے جارہے ہیں جبکہ جلد ہی کراچی کی تمام اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس میں تبدیل کرکے ان پر سی سی ٹی وی کیمرے اور وائی فائی سسٹم بھی متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ عوام کو مفت انٹرنیٹ کی سہولیات میسر آسکیں۔
ہمارا کراچی کے شہریوں سے یہ وعدہ ہے کہ ہم تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر اس شہر کے عوام کو دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کا معیار زندگی بہتر سے بہتر کریں گے۔ کراچی کے صنعتکاروں اور تاجر برادری کو جلد ہی کے ایم سی کی 10 اسکولز اور 6 اسپتال اور ڈسپنسریاں گود دینے جارہے ہیں جبکہ شہر کی کئی سڑکوں اور چوراہوں کو بھی گود لینے کا انہوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.