سکھر،متحدہ کے کارکن وسیم دہلوی کی پولیس تشدّد سے ہلاکت کیخلاف ایم کیو ایم کا مظاہرہ

کراچی آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور جو بھی عناصر ایسے گھناوٴنے عمل میں ملوث ہیں وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنیں ہوئیں ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماروائے عدالت قتل کی انکوائری کیلئے کوئی جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جاتی، شہزاد کاغام

جمعرات 4 جون 2015 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) متحد ہ قومی موومنٹ سکھر زون کے زیرِاہتمام جناح چوک پر متحدہ کے کارکن وسیم دہلوی کی پولیس تشدّد کے باعث جاں بحق ہونے پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں زونل انچا رج شہزا دہ گلفام واراکین زونل کمیٹی، سیکٹر ز ، یو نٹس کے ذمہ داران و کا رکنان ،شعبہ خو اتین کی ذمہ داران اور حق پر ست عوام نے بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

اس مو قع پر زونل انچا رج شہزا دہ گلفام نے کارکنان و حق پر ست عوام سے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماروائے عدالت قتل سراسر پولیس گردی اور ظلم ہے اور امن وامان کی آڑ میں قانون شکنی کی جارہی ہے۔ کراچی آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور جو بھی عناصر ایسے گھناوٴنے عمل میں ملوث ہیں وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنیں ہوئیں ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماروائے عدالت قتل کی انکوائری کیلئے کوئی جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جاتی؟ انہوں نے مزید کہا کہ حق پر ست شہدا ء نے اپنی جا نو ں کا نذ رانہ پیش کر کے حق و سچ کی تحریک کو جلا بخشی ہے اورآج ایم کیو ایم جس مقا م پر کھڑی ہے وہ شہداء کی قر با نیو ں کا ثمرہے انہو ں نے کہا کہ ہمارے پیا رو ں کی بے مثال قر بانیاں کبھی رائگاں نہیں جائیں گی۔

ان شہیدوں کا خون ضروررنگ لائے گا اور اس ملک میں ظالمانہ ،جابرانہ نظام کاخاتمہ ہوگا ۔ ملک میں غریبوں اورمظلوموں کو حقِ حکمرانی مل کر رہے گا جس کے بعد ہمارا وطن ترقی اور خوشحالی کے راہوں پر گامزن ہوگا جو صرف و صرف حق پرست شہداء کی قربانیوں کے مرہونِ منت ہوگا