اسلام آباد : پی کے 95 لوئر دیر میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، انتخاب 12 جولائی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 جون 2015 11:36

اسلام آباد : پی کے 95 لوئر دیر میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جون 2015 ء) : لوئر دیر کے حلقہ 95 میں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت پی کے 95 میں ضمنی انتخاب 12 جولائی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق 15 اور 16 ججون کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے جن پر 18 اور 19 جون کو اسکروٹنی کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 22 جون کو آویزاں کی جائے گی، واضح رہے کہ پی کے 95 کی نشست سراج الحق کے استعفے کے بعد کالی ہوئی تھی جس پر جماعت اسلامی کے اعزاز ملک کامیاب ہوئے تھے تاہم خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے پر الیکشن کمیشن نے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا.