کینگرو پولیس نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی میزبانی کی آسٹریلوی کوشش کی تفتیش شروع کر دی

جمعہ 5 جون 2015 11:39

کینگرو پولیس نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کی میزبانی کی آسٹریلوی کوشش کی تفتیش ..

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) آسٹریلوی پولیس 2022ء میں فیفا ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کی جانب سے کی گئی میزبانی کی ناکام پیشکش کے بارے میں کی جانے والی مالی ادائیگیوں کی تفتیش کر رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی پیشکش کا ایک جز ایسا تھا جس میں ایک سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے معاوضہ شامل تھا جو مبینہ طور پر فیفا کے اہلکار جیک وارنر نے ہتھیا لیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی فٹبال کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی پیشکش میں کوئی غیر قانونی عنصر شامل نہیں تھا ۔ آسٹریلوی پولیس اس بات کی تفتیش کرے گی کہ کیا جیک وارنر کو پانچ لاکھ آسٹریلوی ڈالر ز کی 2010ء میں کی گئی ادائیگی میں کوئی قانون تو نہیں توڑا گیا ۔ آسٹریلوی پولیس ترجمان نے کہا کہ فی الحال ان کا ادارہ میزبانی کی پیشکش میں ہونے والی مالی ادائیگیوں کی تفتیش کر رہا ہے اس لئے اس وقت سرکاری طور پر مزید کچھ نہیں کہا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :