بین الصوبائی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

جمعہ 5 جون 2015 12:05

بین الصوبائی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اتوار سے لاہور میں شروع ہوگی،پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر فاروق اقبال شیخ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ،اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے تن سازوں کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے،