انڈر 16 انٹر کلب ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ‘ ینگ رائزنگ سٹار راولپنڈی اور فرنٹیئر پشاور نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے

جمعہ 5 جون 2015 12:07

انڈر 16 انٹر کلب ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ‘ ینگ رائزنگ سٹار راولپنڈی اور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) دوسری قومی انڈر 16 انٹر کلب ویمن فٹ بال چیمپئن شپ میں ینگ رائزنگ سٹار راولپنڈی اور فرنٹیئر پشاور کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، ینگ رائزنگ سٹار کلب کی ایمان فیاض نے چار گول کرکے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی، اسلام آباد میں گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ینگ رائزنگ سٹار کلب کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد -0 6 گول سے ہرا دیا، وفقے تک ینگ رائزنگ سٹار کو پشاور کلب کے خلاف 3-0 گول سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں ینگ رائزنگ سٹار نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 6-0 گول جیت لیا، فاتح ٹیم کی طرف سے ایمان فیاض نے 4 جبکہ یسرا ملک اور دینا وحید نے ایک ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں فرنٹئیر کلب پشاور نے کوئین کلب راولپنڈی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، وقفے تک دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کر سکیں ، دوسرے ہاف کے 5 ویں منٹ فرنٹئیر کلب کے محبت نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ونگ کمانڈر (ر) پرویز سعید میر میچ کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن،نائب صدر محمد زمان، ینگ رائزنگ سٹار کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی-

متعلقہ عنوان :