پاک ، لنکا سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی ، اپریل 2016ء میں غیر ملکی ٹیم کو پاکستان بلا سکتے ہیں:ذاکر خان

جمعہ 5 جون 2015 12:13

پاک ، لنکا سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی ، اپریل 2016ء میں غیر ملکی ٹیم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین 17جون سے شیڈول سیریز کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف اچھی ٹیم سلیکٹ ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی کیوں کہ سری لنکن کنڈیشنز میں باؤلرز اور بلے بازوں کو فائدہ اٹھانے کے یکساں مواقع ملتے ہیں،گرین شرٹس ٹیسٹ سیریز جیت کر اپنی رینکنگ کو مزید بہتربنا سکتی ہے۔

ذاکر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کا فروری 2016ء میں پاکستان سپر لیگ کروانے کا ارادہ ہے جب کہ اسی سال اپریل میں غیر ملکی ٹیم کو پاکستان بلا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان دورہ سری لنکا کے دوران 3ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :