امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 5 جون 2015 13:13

امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ فائنل میں جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا سے مقابلہ ہوگا۔ پیرس میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز پہلے سیٹ میں بجھی بجھی دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

سوئس ٹینس اسٹاربیزنیسکی نے پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔دوسرے اور تیسرے سیٹ میں سرینا ولیمز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا امریکی ٹینس اسٹار نے چھ تین اور چھ صفر سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائی۔سرینا ولیمز کا فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :