بھارتی بلے باز روہت شرما نے اپنی دوست سے منگنی کرلی

جمعہ 5 جون 2015 13:30

بھارتی بلے باز روہت شرما نے اپنی دوست سے منگنی کرلی

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے بدھ کو ایک تقریب میں منگنی کر لی ہے ۔ انہوں نے باضابطہ طور پر ا پنی گرل فرینڈ ریتیکا سجدے کے ساتھ انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا اور دونوں نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی اطلاع دی تھی ۔ وہ گزشتہ چھ سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ان کے اہل خانہ، دو ست احباب ،رشتہ داروں سمیت بالی وو ڈ اداکار سہیل خان نے بھی شرکت کی۔