کیربین پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا ، فاسٹ بالر سہیل تنویر

جمعہ 5 جون 2015 14:20

کیربین پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا ، فاسٹ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کیربین پریمیئر لیگ کے سیزن 2015ء میں حصہ لینے کیلئے خاصے پر جوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ا س بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی کے جوہرد کھائیں گے ،یہ ایک اچھا ایونٹ ہے جس کا حصہ بن کر لطف اندو ز ہونے کا موقع ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹورنامنٹ کی ایک نئی فرنچائز سینٹ کٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایونٹ کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کریں گے کیونکہ دیگر فرنچائززخود کو مستحکم کر چکی ہیں تاہم وہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور بطور ٹیم بھی ڈیبیو سیزن میں اپنا اچھا تاثرچھوڑنا چاہیں گے ۔

انہوں نے کہا دیگر ٹیمو ں کی طرح ان کی فرنچائز کا مقصد بھی ٹورنامنٹ میں کامیابی سے مختلف نہیں ہوگا۔ ہم ٹورنامنٹ کے دوران مستقل مزاجی کے ساتھ اونچے درجے کی کرکٹ کھیلنے پر دھیان دیں گے ۔