بیس بال ٹیم سان فرانسسکو جائنٹس کا بیس بال کی عالمی سیریز میں کامیابی کے بعد وائٹ ہاوس میں دورہ، باراک اوباما کا خیرمقدم

جمعہ 5 جون 2015 14:27

بیس بال ٹیم سان فرانسسکو جائنٹس کا بیس بال کی عالمی سیریز میں کامیابی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے بیس بال ٹیم سان فرانسسکو جائنٹس کا وائٹ ہاوس میں خیرمقدم کیا۔بیس بال کی امریکی ٹیم سان فرانسسکو جائنٹس نے دو ہزار چودہ میں عالمی سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیم نے سات میچوں کے سیریز کے آخری میچ میں کنساس سٹی رائلز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔سان فرانسسکو جائنٹس ٹیم کا یہ وائٹ ہاؤس کا تیسرا دورہ ہے۔ ٹیم دو ہزار دس اور دو ہزار بارہ میں بھی چیمپئن شپ اپنے نام کر چکی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تصاویر بنوائیں جبکہ اوباما کو ٹیم کی جرسی بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :