انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2015-16 کیلئے ایلیٹ پینل امپائرز کا اعلان کردیا

جمعہ 5 جون 2015 14:50

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2015-16 کیلئے ایلیٹ پینل امپائرز کا اعلان کردیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) آئی سی سی نے 2015-16 کیلئے ایلیٹ پینل امپائرزکا اعلان کر دیا ۔ بلی باؤڈن اور سٹیو ڈیوس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندرام روی اور کرس گیفینی کو ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2015-16 کیلئے آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔ بلی باؤڈن اور سٹیو ڈیوس کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیوزی لینڈ کے کرس گیفینی اور بھارت کے سندرام روی کو ایلیٹ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ایلیٹ پینل میں پاکستان کے علیم ڈار، سری لنکا کے کمار دھرما سینا، جنوبی افریقہ کے ماریس ارسموس، نیوزی لینڈ کے کرس گیفینی، انگلینڈ کے ایان گولڈ، انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹلبرا، نائیجل لانگ، بھارت کے سندرام روی، آسٹریلیا کے پال ریفل اور روڈ ٹکر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علیم ڈار 2004ء سے آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں اور وہ اب تک 95 ٹیسٹ، 172 ون ڈے اور 35 ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، موجودہ ایلیٹ پینل میں وہ سب سے سینئر امپائر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :