انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ , سعید اجمل کا لیگ میں آج ڈیبیو، نئے ایکشن کے ساتھ خود کو دوبارہ موثر ثابت کرنے کا چیلنج درپیش

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 21:11

انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ , سعید اجمل کا لیگ میں آج ڈیبیو،  نئے ایکشن کے ساتھ ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 جون 2015 ء) برطانیہ میں کھیلی جارہی انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل بھی شرکت کرہے ہیں جنہیں نئے ایکشن کے ساتھ خود کو دوبارہ موثر ثابت کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل برطانیہ میں ہونے والی انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں آج نارتھ ہیمپٹن کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کو اپنے نئے ایکشن کے ساتھ خود کو دوبارہ موثر ثابت کرنے کا چیلنج درپیش ہے تاکہ وہ دوبارہ پاکستانی ٹیم میں کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جادوگر اسپنر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شہرت کی بنیاد پر کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا بلکہ اپنا سر اونچا اور اس اعتماد کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں جس کے ساتھ وہ ماضی میں کھیلتا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت چیزیں صحیح نہیں جا رہیں تاہم آنے والے دنوں میں وہ خود کی کارگردگی میں بہتری لائیں گے۔