ٹنڈوالہیار،سانپ کے کاٹنے کا انجکشن نہ ملنے کے سبب بچی تڑپ تڑپ کردم توڑگئی

جمعہ 5 جون 2015 21:54

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء)ٹنڈوالہیار میں سانپ کے کاٹنے کا انجکشن نہ ملنے کے سبب بچی تڑپ تڑپ کردم توڑگئی ۔ورثہ کا عدالت جانے کا اعلان تفصیل کے مطابق وتایو فقیرکالونی میں رہائش پزہیر ارمان گل اوڈ کے گھر پر آئے ہوئے مہمان کی5سالہ بچی پارس اوڈ گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک سانپ نے بچی کو کاٹ لیا جس کے بعد بچی بہوش ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اور اہل خانہ بہوشی کی حالت میں بچی کو سول اسپتال ٹنڈوالہیار لے کر آئیے جہاں انجکشن نہ ہونے کے سبب بچی تڑ پ تڑپ کر انتقال کرگئی ۔بچی کے وارثوں نے بتایا کہ سول اسپتال ٹنڈوالہیار کی انتظامیہ نے بچی کو طبی امداد دینے کے بجائے حیدر آباد روانہ کردیا گیا ۔جس کے سبب بجی راستے میں تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوگئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچی اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کے سبب انتقال کرگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی عدالت جائیں گے ۔اور انصاف طلب کریں گے ۔اور ایم ایس سمیت تمام ملوث عملے کو معطل کیا جائے ۔