ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر پرمیڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی میں عدالت نے توسیع کر دی

ہفتہ 6 جون 2015 11:21

ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر پرمیڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی میں عدالت نے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون۔2015ء) سیشن عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر کو میڈیا پر کسی قسم کا بیان جاری کرنے سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ فاضل عدالت نے پی سی بی کے خلاف زبان بندی میں توسیع کرتے ہوئے عمران نذیر سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شفیق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عمران نذیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کیس کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے ۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے عمران نذیر کوذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا ہے ۔یاد رہے کہ عمران نذیر کے خلاف پی سی بی نے دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :