لاہور،پولیس کی کارروائی،بھارتی شہری گرفتار،14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہفتہ 6 جون 2015 11:26

لاہور،پولیس کی کارروائی،بھارتی شہری گرفتار،14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) لاہورمیں غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق گرفتار ہونیوالے بھارتی شہری کا نام عبدالغفور ہے جو 35سال سے لاہور میں مقیم تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالغفور نے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر لاہور میں پناہ لے رکھی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاوٴن کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری عبدالغفور کے خلاف چودہ فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالغفور اسلام آباد،گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی مقیم رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :