چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چمپئن شپ کل شروع ہوگی

ہفتہ 6 جون 2015 11:47

چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چمپئن شپ کل شروع ہوگی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پنجاب آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چمپئن شپ کل اتوار سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں شروع ہوگی، راولپنڈی ڈویژنل آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور سجاد نے بتایا کہ چمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژن کے مرد اور خواتین شرکت کریں گے، جن میں راولپنڈی، لاہور، گجرنوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہی وال ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں میزبانی کے فرائض راولپنڈی کو دیئے گئے ہیں اور یہ چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :