راج کمار ہیرانی کا سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

ہفتہ 6 جون 2015 12:24

راج کمار ہیرانی کا سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بالی ووڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔راج کمار ہیرانی نے پچھلے سال فلم ‘پی کے’ بنائی تھی جو اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج کمار ہیرانی نے کہا کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے ابھی تک نہیں سوچا ، انہوں نے کہا کہ ایک بار فلم کا سکرپٹ مکمل ہوجائے تو اس کے بعد وہ کرداروں کے حساب سے اداکاروں کی کاسٹنگ کرونگا۔

اطلاعات کے مطابق رنبیر کپور فلم میں سنجے کا کردار ادا کریں گے ، اس حوالے سے راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ رنبیر وہ واحد اداکار ہیں جن سے میں نے اب تک اس فلم کے بارے میں بات کی ہے۔

متعلقہ عنوان :