شوبز فنکاروں کی اکثر یت نے وفاقی بجٹ کا مایوس کن قرار دیدیا

ہفتہ 6 جون 2015 12:24

شوبز فنکاروں کی اکثر یت نے وفاقی بجٹ کا مایوس کن قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) شوبز فنکاروں کی اکثر یت نے وفاقی بجٹ کا مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ تقریر سن کر مایوسی ہوئی ہے حکومت نے اس بجٹ میں فلم انڈسٹری کے لئے کچھ نہیں رکھاجبکہ فلم سٹار میگھا ‘ رکن صوبائی اسمبلی اور اداکارہ کنول اور طاہر انجم نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک مثالی بجٹ پیش کیا ہے۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

06 جون۔2015ء سے خصوصی گفتگو میں پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کامران چودھری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے لئے موجودہ حکومت سمیت کسی نے کچھ نہیں کیا۔ پاکستان فلم پروڈیوسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریر محض الفاظ کا گورکھ دھندا تھی اس میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے بجٹ تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام عوام کو ٹیکس دینا چاہئے فنکاروں کو بھی ٹیکس دینا چاہئے‘ میں دس لاکھ سے زیادہ سالانہ ٹیکس دیتی ہوں‘ باقی فنکاروں کو بھی چاہئے آمدنی ڈکلیئر کریں اور ٹیکس دیں‘ جب ٹیکس حکومت کے پاس جائے گا تو وہ عوام کی بہتری کے لئے منصوبے بنائیں گے‘ یہ بجٹ عوام کے لئے خوشحالی لائے گا۔ معروف اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ کسی حکومت نے فلم انڈسٹری کے لئے کچھ نہیں کیا اس حکومت سے بھی کوئی توقع نہیں۔ بجٹ سن کر سخت مایوسی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :