ڈومینیکا ٹیسٹ ، آسٹریلیا 9 وکٹوں سے فتح یاب

ہفتہ 6 جون 2015 12:39

ڈومینیکا ٹیسٹ ، آسٹریلیا 9 وکٹوں سے فتح یاب

ڈومینیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون۔2015ء) پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ آسٹریلیا نے میچ کے تیسرے دن 46 رنز کا مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 216 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں مارلن سیموئل سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 جبکہ شین ڈورچ نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائے ۔

ان دونوں بیٹسمینوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دیگر کھلاڑی آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے ۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اس کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا تھا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل سٹارک نے چار جبکہ مچل جانسن، ہیزل وڈ اور نیتھن لیون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 148 رنز کے جواب میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔

آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایڈم ووجز نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 130 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں شین ڈورچ نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائے ، ایڈم ووجز کے علاوہ آسٹریلیا کے دیگر بیسٹمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں بشو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔ آسٹریلیا کے ایڈم ووجز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :