پانچ مرتبہ کا عالمی چیمپین ارجنٹائن انڈر20 فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر

ہفتہ 6 جون 2015 12:42

پانچ مرتبہ کا عالمی چیمپین ارجنٹائن انڈر20 فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر

کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون۔2015ء) فیفا انڈر20 ورلڈ کپ میں پانچ مرتبہ کی چیمپئن ارجنٹائن کا آسٹریا کیخلا ف میچ بغیر گول کے برابر کھیلنے کے باعث میگا ایونٹ میں باب بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کمزور حریف میانمار کو 5-1 سے شکست دینے کے باوجود اپنے گروپ میں سوئم پوزیشن پر رہنے کی وجہ سے اپناسفر جاری رکھ نہ سکا ۔ گھانا نے پانامہ کو ایک ،صفر سے قابو کیا۔ گروپ اے سے یوکرائن اور امریکہ، گروپ بی سے گھانا اور آسٹریا نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔