لاہور: خواتین کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کا اقدام، خواتین کو تنگ اور ہراساں کرنے والے نوجوانوں کے جسم میں ٹریکر نصب کیا جائے گا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 جون 2015 12:55

لاہور: خواتین کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کا اقدام، خواتین کو تنگ اور ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جون 2015 ء) : خواتین کو تحفظ بخشنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اور پروگرام بنایا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں ویمن پروٹیکٹر آفیسر تعینات کیا جائے گا، خواتین تنگ کرنے والے یا ہراساں کرنے والے لوگوں کے خلاف شکایات درج کروائیں گی جس کے بعد ان نوجوانوں کے جسم میں ایک ٹریکر نصب کیا جائے گا جس کے بعد ان کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ٹریکر نصب ہونے کے بعد نوجوان کا متعلقہ خاتون کی رہائش گاہ یا کام کی جگہ کے آس پاس جانا ممنوع ہو گا.

نوجوان کی ٹریکر کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کی خلاف ورزی پر سزا کا بھی تعین کیا جائے گا. اس کے علاوہ خاوند بھی عورتوں سے تنخواہ چھپانے سے باز رہیں گے، عورت کو تنخواہ سے آگاہ کرنے جبکہ آمدنی کا معقول حصہ دینے کے بھی پابند ہوں گے.

متعلقہ عنوان :