پی سی بی ملازمین کے کمنٹری کرنے پر پابندی عا ئد

ہفتہ 6 جون 2015 13:04

پی سی بی ملازمین کے کمنٹری کرنے پر پابندی عا ئد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پی سی بی نے اپنے تمام ملازمین کے کمنٹری کرنے پر پابندی لگا دی، چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ ہم کسی آفیشلکو کرکٹ کمنٹری کی اجازت نہیں دیتے، چیف سلیکٹر ہارون رشید کو حالیہ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مجبوراً کمنٹری کرنی پڑی لیکن یہ بورڈ کی غلطی تھی، آئندہ ایسا ہرگز نہیں ہو گا،کوئی بھی تنخواہ دار پی سی بی آفیشل براڈکاسٹنگ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں شہریار خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ جس دن وہ آئی سی سی کے صدر بنے پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے،انھیں رکن گورننگ بورڈ اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے عہدے چھوڑنا پڑیں گے، یہ بات نجم سیٹھی کو اچھی طرح معلوم تھی۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی نے اگلے سال سے کسی سابق ٹیسٹ کرکٹر کو اپنا صدر بنانے کا فیصلہ نجم سیٹھی کی وجہ سے نہیں کیا، ایسا بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے سابق صدر مصطفیٰ کمال کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کے پیش نظر ہوا، اس کا اطلاق آئندہ سال سے ہونا ہے،اس دوران نجم سیٹھی نے پاکستان کے کسی کرکٹر کو اس عہدے پر فائز دیکھنے کی خواہش کے پیش نظر خود عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :