وفاقی بجٹ میں پاکستان سپورٹس بورڈ کیلئے 95کروڑ 70لاکھ روپے مختص

ہفتہ 6 جون 2015 13:08

وفاقی بجٹ میں پاکستان سپورٹس بورڈ کیلئے 95کروڑ 70لاکھ روپے مختص

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کیلئے 95کروڑ 70لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین اور دیگر اخراجات کیلئے 31کروڑ 3لاکھ ، افسران کی تنخواہوں کیلئے 4کروڑ 12لاکھ ،الاؤنسز کی مد میں 21کروڑ 22لاکھ روپے ، ریونیو الاؤنسز کی مد میں 14کروڑ 76لاکھ روپے جبکہ آپریٹنگ اخراجات میں 64کروڑ 66لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے کسی نئے منصوبے کو شامل نہیں کیا ہے جبکہ نارروال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ،نلتر میں سکی ریزارٹ کو اپ گریڈ کرنے اور گلگت میں ہاکی ٹرف بچھانے کیلئے سات کروڑ 95لاکھ روپے فنڈز مختص کئے ہیں جس کے تحت نارروال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 45کروڑ روپے ، گلگت میں آسٹرو ٹرف بچھانے کیلئے 20لاکھ روپے ، نلتر میں سکی ریزارٹ کیلئے دو کروڑ روپے جبکہ نیشنل گیمز کے انعقاد کیلئے 13کروڑ70لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :