بجٹ میں تنخواہوں میں 7.5فیصد اضافے کو ملازمین نے مسترد کردیا

ہفتہ 6 جون 2015 14:02

بجٹ میں تنخواہوں میں 7.5فیصد اضافے کو ملازمین نے مسترد کردیا

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بجٹ میں تنخواہوں میں 7.5فیصد اضافے کو ملازمین نے مسترد کردیاتفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7.

(جاری ہے)

5فیصد اضافے کو جیکب آباد کے ملازمین نے مسترد کردیا مہنگائی کے اس دور میں تنخواہوں میں حکومت کی جانب سے کیے گئے موجودہ اضافے کو ملازمین سے زیادتی قراردیاہے ایپکا کے سابق مرکزی رہنما دوست محمد بروہی صوبائی رہنما فتح محمد ابڑو ،ضلعی صدر سہراب برڑو،عمران جکھرانی ،پ ٹ الف کے جاوید دھرپالی ،عبدالرحمن مہر ،رحمت اللہ لاشاری ،عبدالخالق قادری ،روینیو ایمہپلائز یونین کے عبدالمالک تھیم ،کمال الدین لانگاہ ،محمد موسیٰ ٹالانی ،فرحان لاشاری نے کہاکہ موجودہ بجٹ غریبوں کا نہیں امیروں کا ہے حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے مہنگائی بڑھے گی غریب عوام اورچھوٹے درجے کے سرکاری ملازمین اور پنشنر ز کو پریشانی ہوگی انہوں نے کہاکہ کم از کم تمام ایڈہاک ریلیفس بنیادی تنخواہ میں زم کرکے 20فیصد اضافہ کرنا چاہیے تھا

متعلقہ عنوان :