سکینڈل گرل وینا ملک خان دوبارہ ماں بننے والی ہیں

ہفتہ 6 جون 2015 14:32

سکینڈل گرل وینا ملک خان دوبارہ ماں بننے والی ہیں

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک خان پھر امید سے ہیں۔گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والے بالی وڈ ایوارڈ کی تقریب میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی، ویناملک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس ایوارڈز میں شرکت کی تصویر پوسٹ کی۔

(جاری ہے)

وینا ملک اور اسد خٹک کی 25 دسمبر 2013 میں دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ویناملک کا ایک بیٹا ابرام خان ہے، جو گزشتہ سال 22ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔واضح رہے کہ وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصویروں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت نے جیو کے مارننگ شو میں توہین ا?میز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔