انگلش ٹی ٹونٹی، سعید اجمل نے شاہد آفریدی کو چوتھی مرتبہ پوویلین کی راہ دکھائی

ہفتہ 6 جون 2015 14:56

انگلش ٹی ٹونٹی، سعید اجمل نے شاہد آفریدی کو چوتھی مرتبہ پوویلین کی ..

ناتھمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون۔2015ء) انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے گرین شرٹس کے کپتان شاہد آفریدی کا چوتھی مرتبہ شکار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وورسٹر شائر کی نمائندگی کر نیوالے سعید اجمل نے حریف ٹیم ناتھمپٹن شائر سے کھیلنے والے شاہد آفریدی کو معین علی کی مدد سے اپنا شکار بنایا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ چوتھاموقع تھا جب سعید اجمل نے شاہد آفریدی کی وکٹ حاصل کی۔ وہ اس پہلے ملک میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 2اورسری لنکن پریمیر لیگ میں 1مرتبہ پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان کو اپنا شکار بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :