ٹنڈومحمد خان، تحصیل ٹنڈوغلام حیدر کے مختلف گاؤں کے رہائشیوں کا بجلی کی سپلائی بند ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 جون 2015 16:10

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کی تحصیل ٹنڈوغلام حیدر کے مختلف گاؤں کے رہائشیوں نے بجلی کی سپلائی بند ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر گاؤں والوں نے کہاکہ گاؤں انور نظامانی ، رحیم علی چانگ سمیت کئی گاؤں کی بجلی پانچ روز سے بند ہے ، جس کے باعث سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، بجلی نہ ہونے کے باعث پانی اور دیگر سہولیات سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ بجلی کی سپلائی فوری طورپر بحال کی جائے دوسری جانب رابطہ کرنے پر حیسکو حکام نے کہاکہ تیز طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے تاریں گری ہیں جس کا مرمتی کا م جارہی ہے اور بجلی جلد بحال کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :