انگلش ٹی ٹوئنٹی، عمر اکمل کی دھواں دھار بلے بازی

ہفتہ 6 جون 2015 16:43

انگلش ٹی ٹوئنٹی، عمر اکمل کی دھواں دھار بلے بازی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء ) انگلینڈ میں جاری نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عمر اکمل نے لیسٹر شائر کی جانب سے دھواں دھا ر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنا ر کروایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں لیسٹر شائر اور ناٹنگھم شائر کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 148رنز بنا ڈالے۔

ہدف کے تعاقب میں لیسٹر شائر کی ٹیم 53رنز پر 4وکٹیں کھو کرشدید مشکلا ت کا شکار تھی اور اس موقع پر 25سالہ نوجوان پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے محض 49گیندوں پر 4چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 76رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنا ر کر وایا۔ یاد رہے کہ عمر اکمل لیسٹر شائر کے ساتھ معاہدے کے تحت 4ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔