بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کو منطقی انجام تک پہنچا نے کا فیصلہ

ہفتہ 6 جون 2015 16:53

بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کو منطقی انجام تک پہنچا نے کا فیصلہ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کو منطقی انجام تک پہنچا نے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کیخلاف سول اور عسکری قیادت نے بلوچستان میں ملک دشمن سرگرمیوں کاسختی سے نوٹس لیا نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں شدت پسندوں کیخلاف بھرپورکارروائی کافیصلہ کیاگیا جس میں فضائی آپریشن پربھی غورکیاجارہاہے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن کی ذمہ داری ایف سی کو سونپی گئی پاک فضا ئیہ کے لڑاکا طیارے فضا ئی آپریشن میں حصہ لیں گے اس سے قبل بلوچستان کو غیر مستحکم کر نے سے متعلق کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہو نے کے ثبوت بھی اعلی قیادت کوفراہم کئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :