داڑھی اور دوسالہ بیٹا۔ باپ گرفتار ہوتے ہوتے رہ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 6 جون 2015 18:20

داڑھی اور دوسالہ  بیٹا۔ باپ گرفتار ہوتے ہوتے رہ گیا

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جون۔2015ء)39 سالہ ٹورکل تعلق سٹاک ہوم سے ہے۔ اس نے اپنے دو سالہ بیٹے ایگزل کی دیکھ بھال کے لیے کام سے چھٹیاں لی اور تھوڑی سی داڑھی بھی بڑھا لی۔ایک دن بچے نے ضد کی کہ دوست کے گھر جاتے ہوئے اسے شاپنگ بیگ میں ڈال کر لے جائے۔اس کے بعد جو ہوا اس کی توقع ٹورکل کے فرشتوں کو بھی نہ تھی۔

(جاری ہے)

ایک ہمسائی نے جب داڑھی والے انجان شخص کو دیکھا تو فوراً پولیس کو فون کر دیا کہ ایک شخص بچے کو اغوا کر کے جا رہا ہے۔

پولیس نے فوراً ہی ٹورکل کے گھر چھاپہ مارا مگر ابہام دور ہونے کے بعد کوئی کاروائی نہیں کی۔ ٹورکل نے اپنی داڑھی والی تصویر فیس بک پر پوسٹ کر کے لکھا کہ جب پولیس کی دوکاریں کافی ٹائم میں میرے گھر آئیں تو میں نے سمجھ لیا کہ اب شیو کرنے کا وقت آن پہنچا۔پولیس کی ترجمان ایوا نیلسن نے تصدیق کی کہ یہ سب کچھ کنفیوژن میں ہوا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر چلنا جرم نہیں۔