بھارت میں غریب خاندان500 4سو روپے میں بچے بیچنے پرمجبور

ہفتہ 6 جون 2015 18:49

بھارت میں غریب خاندان500 4سو روپے میں بچے بیچنے پرمجبور

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خواب دنیا پر غلبے کا ہے مگر انہیں اپنے ملک کے حالات نظر نہیں آتے،بھارت میں غریب خاندان اپنے بچے ساڑھے 4ہزار روپے فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک قبائلی جوڑے نے محض ساڑھے چارہزار روپے کے عوض اپنا نومولود بچہ فروخت کردیا۔ ماں باپ کا کہنا ہے کہ بچے کی پرورش نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

بھارت کے شمال مشرقی ریاست تری پورا کی مْنڈا بستی میں رہنے والے اس جوڑے نے پیدائش کے اگلے ہی روز بچہ فروخت کردیا تھا۔ بچے کے باپ رنجیت کا کہنا ہے کہ وہ غربت کی وجہ سے اس بچے کو نہیں پال سکتا۔ بچوں کی ویلفئیر کیلئے کام کرنے والی ریاستی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرینگے۔ گزشتہ سال بھی ایک کسان نے اپنے2 بیٹوں کو 45 ہزار کے عوض ایک سال کی مزدوری کیلئے ایک چرواہے کے حوالے کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :