`ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان `
ہفتہ 6 جون 2015 20:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا جبکہ گزشتہ 6دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا13ڈالر سستا ہوا لیکن ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کے روز 2ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1172ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 46ہزار450روپے سے گھٹ کر46ہزار350روپے ہوگئی اسی طرح 86روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت39ہزار728روپے پر آگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ چاندی قیمت 640روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.