راہول ڈریوڈ بھارت اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے نئے کوچ مقرر ہو گئے

ہفتہ 6 جون 2015 21:13

راہول ڈریوڈ بھارت اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے نئے کوچ مقرر ہو گئے

نئی دہلی ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز راہول ڈریوڈ بھارت اے اور انڈر 19 ٹیموں کے نئے کوچ مقرر ہو گئے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈریوڈ نے بھارت اے اور انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یکم جون کو بی سی سی آئی کی طرف سے ایڈوائز پینل تشکیل دیا گیا تھا جس میں سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کو بھی شامل کیا گیا تھا، اس کے بعد ڈریوڈ کو بھی بورڈ میں ذمہ داری دیئے جانے کا امکان تھا اور بالاآخر بورڈ نے انہیں بھارت اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ڈریوڈ کا کیریئر اب نئے فیز میں داخل ہو چکا ہے۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ لیجنڈ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے سے ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے اور ملک سے باہر سیریز میں فتوحات سمیٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی ٹیم کیلئے ڈنکن فلیچر کی جگہ نئے کوچ کی تقرری کے سلسلے میں بھی ڈریوڈ سے ان پٹ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :