پاکستان کے مشہور ڈرامہ سیریل پیارے افضل کے چرچے بھارت میں بھی، نجی ٹی وی پر جلد نشر کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جون 2015 21:36

پاکستان کے مشہور ڈرامہ سیریل پیارے افضل کے چرچے بھارت میں بھی، نجی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 جون 2015 ء) پاکستان کے مشہور ڈرامہ سیریل پیارے افضل کے چرچے بھارت میں بھی ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامہ سیریل پیارے افضل کے چرچے اب بھارت میں بھی ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے معروف اداکار اور ڈائریکٹر حمزہ علی عباسی کی جانب سے بتایا گیا ہے ان کی جانب سے کیا گیا ڈرامہ سیریل پیارے افضل اب بھارت میں بھی کافی مشہور ہوگیا ہے۔ بھارت میں پیارے افضل کی مقبولیت دیکھتے ہوئے ایک نجی ٹی وی ذی زندگی کی جانب سے ڈرامے کو بھارت میں جلد نشر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :