پی آئی اے نے مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی

ہفتہ 6 جون 2015 22:35

پی آئی اے نے مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مسافروں کی تعداد کم ہونے کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 281، پشاور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 283، کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 اور لاہور سے بحرین کی پرواز پی کے 290 منسوخ کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سال اس سیزن میں مسافروں کی تعداد کم ہوتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فلائٹ آپریشن ری شیڈول کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :