میاں آدم شاھ کلہوڑو کے عرس کا آغاز 13 جون سے ہو گا

اتوار 7 جون 2015 11:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء)ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی نے حضرت شہید آدم شاھ کلہوڑو کے سالانہ عرس کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میاں حضرت شہید آدم شاھ کلہوڑو کا عرس مبارک 13 جون سے شروع ہو گا جس کا افتتاح صوبائی سیکریٹری ثقافت ڈاکٹر نیاز علی عباسی کریں گے جبکہ عرس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹی ایم ای سکھر کو ہدایت دی گئی کہ عرس کی موقع پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کئے جائیں۔ اس موقع پر چیئرمین عرس آرگنائزیشن کمیٹی سکھر میاں جہانگیر خان عباسی نے عرس کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔