کینگرو کھلاڑی ایڈم ووجز ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

اتوار 7 جون 2015 13:12

کینگرو کھلاڑی ایڈم ووجز ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

روسیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء ) 35 سالہ آسٹریلوی بلے باز ایڈم ووجز غیرملکی سرزمین پر ڈیبیو ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے 5ویں آسٹریلوی کرکٹر بن گئے ، ووجز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ووجز سے قبل آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک، سٹورٹ کلارک، جیسن کریجزا اور پیٹ کمنز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔