اداکارہ عالیہ بھٹ کا فلم”اڑتا پنجاب“ میں کرینہ کپورکے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار

اتوار 7 جون 2015 15:01

اداکارہ عالیہ بھٹ کا فلم”اڑتا پنجاب“ میں کرینہ کپورکے ساتھ کام کرنے ..

ممبئی ۔ 07 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نئی فلم”اڑتا پنجاب“ میں کرینہ کپورکے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ کرینہ کپور میری آئیڈیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملنا میرے لئے فخرکی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے سیٹ پرکرینہ کپور کو شوٹنگ کرتے وقت غور سے دیکھتی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ اپنی نئی فلموں کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ ان کی فلمیں ناظرین کو تفریح فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہونگی۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلموں میں شانور اورکپور اینڈ سنز شامل ہیں۔