ویسٹ انڈین اوپنر بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باؤلرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے، لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین نے آخری10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 579 رنز بنائے

اتوار 7 جون 2015 18:36

ویسٹ انڈین اوپنر بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باؤلرز کیلئے ڈراؤنا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جون۔2015ء) ویسٹ انڈین جارحانہ اوپنر بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باؤلرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے ، لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین نے آخری دس ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 579 رنز بنائے ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے طویل قامت بیٹسمین کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باؤلرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں کرس گیل نے انگلش کاؤنٹی میں سمر سیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 151 اور ہمشائر کے خلاف 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ اس سے قبل ایسیکس کے خلاف 92 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی ۔ ویسٹ انڈین بیٹسمین نے اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) میں رائل چینلجز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 117 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی تھی ۔ کرس گیل نے مجموعی طور پر اپنے آخری دس ٹی ٹوئنٹی میچز میں 579 رنز بنائے ۔

متعلقہ عنوان :