کراچی : جلعی ڈگری سکینڈل، شعیب شیخ سمیت دیگر 8 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 جون 2015 11:04

کراچی : جلعی ڈگری سکینڈل، شعیب شیخ سمیت دیگر 8 ملزمان  جوڈیشل ریمانڈ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جون 2015 ء) : کراچی کی جوڈیشل عدالت نے جعلی ڈگری سکینڈل میں شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزمان کو 13 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے نے جعلی ڈگری سکینڈل میں گرفتار شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزمان کو جوڈیشیل مجسٹریٹ ساؤتھ نور محمد کلمتی کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، لہٰذا ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

وکلائے صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزموں کو 13 جون تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ آئندہ سماعت پر فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت تین گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ جبکہ عدالت نے ایف آئی سے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا.

متعلقہ عنوان :