فلم انڈسٹری میں قدم رکھاتو والدین نے شدید مخالفت کی‘پریانکا چوپڑا

پیر 8 جون 2015 11:52

فلم انڈسٹری میں قدم رکھاتو والدین نے شدید مخالفت کی‘پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس دوران والدین کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق روایتی پنجابی گھرانے سے اوریہی وجہ ہے کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو والدین نے اس کی شدید مخالفت کی تاہم بعد میں فلمی دنیا میں کام کرنے کی اجازت دے دی ۔ پریانکا کا اپنی نئی فلم ”دل دھڑکنے دو“ کے حوالے سے کہنا تھا کہ فلم میں انہوں نے عائشہ نامی لڑکی کا رول ادا کیا ہے اورمیرا یہ کرداربھارتی خواتین کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں اپنے حق کے لیے بولنے کی بھی اجازت نہیں۔

متعلقہ عنوان :