سعودی عرب اور یو اے ای روہنگیا مسلمانوں کیلئے فنڈز دینے پر رضامند

پیر 8 جون 2015 12:17

سعودی عرب اور یو اے ای روہنگیا مسلمانوں کیلئے فنڈز دینے پر رضامند

میا نما ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) دو ماہ سے سمندر میں بھٹکنے والے روہنگیا کے مسلمانوں پر بالآخر دنیا کی نظر پڑ گئی ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے فنڈ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ خلیج بنگال اور اندامان سمندر میں بے سر و سامان روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت بدتر ہے۔ عالمی دباوٴ کے باوجود میانمر کا رویہ نرم نہیں ہوسکا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ملائیشیا کی جانب سے دی گئی تجویز پر مثبت ردعمل دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک ان بے وطن روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کے لیے فنڈز مہیا کریں گے۔ ہزاروں روہنگیا مسلمان بودھوں کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے کشتیوں میں سوار ہو کر قریبی ممالک میں بسنے کے لیے نکلے تھے لیکن ان ممالک نے ان بے گھر افراد کو اپنے پاس رکھنے سے انکار کر دیا۔ عالمی دباوٴ پر انڈونیشیا ، ملائیشیا ، تھائی لینڈ نے روہنگیا کے مسلمانوں کو عارضی پناہ گاہیں دینا شروع کی ہیں لیکن ہزاروں مسلمان ابھی بھی سمندر میں بھٹک رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :