پاکستانی اور برطانوی ہونے پر فخر ہے ، باکسر عامر خان

پیر 8 جون 2015 12:24

پاکستانی اور برطانوی ہونے پر فخر ہے ، باکسر عامر خان

مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جون۔2015ء) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں سووینیئر پیش کیا۔ باکسنگ میں شاندار کامیابیوں پر عامر خان کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے عامر خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سووینیئر بھی پیش کیا۔ عامر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی اور برطانوی ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے تقریب کے اہتمام اور سووینیئر کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔