انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پیر 8 جون 2015 12:30

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل منگل کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کیوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 جون کو لندن، تیسرا ون ڈے 14 جون کو ساؤتھمپٹن، چوتھا ون ڈے 17 جون کو نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔