کراچی : پیپلز پارٹی کی شیری رحمان جنرل نشست سے بلا مقابلہ منتخب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 جون 2015 12:32

کراچی : پیپلز پارٹی کی شیری رحمان جنرل نشست سے بلا مقابلہ منتخب

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جون 2015 ء) : پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سندھ کی جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق شیری رحمان کے سینیٹر منتخب ہونے کا حتمی نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا جائے گا. یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی یہ وہ نشست ہے جس پر عبد الطیف انصاری نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق شیری رحمان سینیٹر منتخب ہو گئی ہیں.

(جاری ہے)

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدور کی بات کی ہے، سینیٹر منتخب ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بھی تہہ دل سے مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے میں بھی ہمیشہ کمزور کی ہی بات کرتی رہوں گی. میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو واپس آ چکے ہیں اب حکمت عملی واضح ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا نے عدالت میں وکیل کا گریبان پکڑ کر غنڈہ گردی کی ہے . پیپلز پارٹی ذوالفقار مرزا کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے. .