اداکارہ مدیحہ شاہ 13جون کو ”مدیحہ سگنیچر“لانچ کرینگی

پیر 8 جون 2015 12:38

اداکارہ مدیحہ شاہ 13جون کو ”مدیحہ سگنیچر“لانچ کرینگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء)فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ 13 جون کو ”مدیحہ سگنیچز“کے نام سے اپنے ملبوسات اور جیولری کی کولیکشن لانچ کرینگی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدیحہ شاہ فیشن ڈیزائنر بن گئی ہیں وہ برطانیہ اور کینڈا میں اپنی برانڈ متعاف کروانے کے بعد13جون کو کراچی میں اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات اور جیولری کی کولیکشن لانچ کر رہی ہیں جس کی افتتاحی تقریب میں شوبز سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کرینگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائنگ کے ساتھ ساتھ فلم اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرتی رہونگی ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی میرا دوسرا گھر ہے جہاں میرے سب سے زیادہ دوست اور چاہنے والے رہتے ہیں اور امید کرتی ہوں کہ ان کو میری کولیکشن پسند آئے گی۔