آئیفا ایوارڈز میں حیدر اور کوئین نے میدان مار لیا…دپیکا پڈوکون کیلئے ویمن آف دی ایئر کا ایوارڈ

پیر 8 جون 2015 13:22

آئیفا ایوارڈز میں حیدر اور کوئین نے میدان مار لیا…دپیکا پڈوکون کیلئے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء)16 ویں آئیفا ایوارڈز میں بالی ووڈ کی کیریکٹر ایکٹرس کنگنا راناوت کی کوئین اور فلم ”حیدر“ نے میدان مار لیا۔ بہترین کہانی، فلم اور اداکارہ کا ایوارڈ کوئین کے نام رہے جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ اداکار شاہد کپور کو فلم حیدر میں ٹائٹل رول کی ادائیگی پر ملا۔ دونوں فلموں کو مجموعی طور پر تین تین اہم ایوارڈز سے نوازا گیا۔

فلم حیدر کشمیر کے موضوع پر بنائی گئی تھی اور اس میں پاک بھارت کے بیچ وجہ اختلاف بنے مسئلہ کشمیر کے سبب مسائل کی چکی میں پستے مظلوم کشمیریوں کی حالت کو اصل موضوع بنایا گیا تھا۔اس فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور درجنوں مناظر پر سنسر کی قینچی چلا دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود بھی اس فلم کو بے حد پذیرائی ملی جس کی وجہ فلم کی کہانی کا حقیقت سے قریب تر ہونا تھا۔

اداکارہ تبو کو فلم میں بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا کردار ملا۔ تبو حیدر کی ماں بنیں تھیں۔دوسری جانب کنگنا کو فلم کوئین میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین فلم اور بہترین کہانی کے ایوارڈز بھی کوئین کو ملے۔ راج کمار ہیرانی کو فلم پی کے کی ہدایتکاری پر بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ملا۔ دپیکا پڈوکون کو ویمن آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔