دنیا کی قدیم ترین جمہوریت میں 20سالہ طالبہ رکنِ پارلیمنٹ بن گئی۔

پیر 8 جون 2015 14:00

دنیا کی قدیم ترین جمہوریت میں 20سالہ طالبہ رکنِ پارلیمنٹ بن گئی۔

سکاٹ لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون 2015ء) برطانیہ کی اکائی سکاٹ لینڈ(Scotland) سے تعلق رکھنے والی 20سالہ ماری بلیک (Mhairi Black) نے سکاٹش نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر دارالعوام کی نشست جیت کر 350 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ سکاٹ لینڈ کی آزادی کی حامی جماعت ،سکاٹش نیشنل پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے وہاں سے دارالعوام کی 59 میں سے 56 نشستیں جیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماری بلیک نے لیبر پارٹی کے سنئیر لیڈرڈ گلس الیگز ینڈر (Douglas Alexander) کو شکست دے کر انہوں نے گذشتہ 350 برسوں کے دوان برطانوی دارالعوام کی سب سے کم ترین عمر رکن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ماری گلاسگو یونیورسٹی میں پالیٹکس اینڈ پبلک پالیسی کے شعبے میں زیرِ تعلیم ہیں اور انہیں فٹ بال کے علاوہ موسیقی کا بھی شوق ہے۔ واضح رہے کہ 2006 میں برطانیہ میں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کم سے کم عمر 21 برس سے کم کر کے 18 برس کر دی گئی تھی۔ ماری سے پہلے برطانوی دارالعوام کے کم عمر ترین رکن 13 سالہ سیکنڈ ڈیوک آف ایلبی مارل کرسٹوفر منکٹن (Christopher Monkton) تھے جو 1667 میں ایوانِ زیریں کے رکن بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :